فیس بک Facebook

0
173
فیس بک Facebook
Facebook

اب کوئی لنک گم نہیں ہوگا کیونکہ ۔۔ فیس بک نے صارفین کیلئے کونسی نئی سیٹنگ متعارف کروادی ہے؟

فیس بک Facebook

فیس بک Facebook
Facebook link history

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نئی سیٹنگ متعارف کروادی ہے جس کے بعد اب صارفین سے کوئی لنک گم نہیں ہوگا۔

’لنک ہسٹری‘ کی نئی سیٹنگ فیس بک موبائل ایپ میں کلک کیے جانے والے تمام لنکس کا مخصوص ریکارڈ ترتیب دے گی۔ کمپنی نے صارفین کے لیے لنک ہسٹری کا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے براؤزنگ کی معلومات ایک جگہ پر محفوظ کی جاسکے گی۔ نئی سیٹنگ کے بعد صارفین سے کوئی لنک گم نہیں ہوگا۔

فیس بک کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اگر صارف ٹوگل کو آف کر دے تو لنک ہسٹر ی 90 دن کے اندر ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔یہ فیچر فی الحال ہر جگہ دستیاب نہیں ہے تاہم اس کو وقت کے ساتھ دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

Facebook
Facebook

کمپنی کی جانب سے صارفین کو اس سیٹنگ کو آن کرنے سے گریز کرنے کی سہولت دی گئی ہے جبکہ کیوں کہ اس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اشتہارات کے لیے استعمال ہوگا۔جب صارفین لنک ہسٹری کو استعمال کریں گے تو کمپنی اشتہارات کی سروس کو بہتر کرنے کے لیے صارف کی معلومات کو استعمال کرسکے گی۔


Discover more from insightfulbilal.com

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here