واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں

0
165
واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں
whatssapp

آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ۔۔

واٹس ایپ میں لاسٹ سین فیچر کو بند کرنے کا طریقہ جانیں

واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں
whatssapp واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں

میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مختلف فیچرز کا اضافہ کرتی دکھائی دیتی ہے یا ایپ میں ہی کوئی نئی رد و بدل سے ان کی آسانی میں اضافہ کرتی ہے۔

اب واٹس ایپ نے ایک اور تبدیلی کی ہے جس کے تحت واٹس ایپ چلانے والے صارفین کو لاسٹ سین فیچر کو ٹرن آف کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ میٹا کے زیرملکیت میسنجر میں صارف کا آن لائن اسٹیٹس سب کے سامنے ہوتا ہے۔

صارفین کی پرائیویسی کو چھپانے کے لیے واٹس ایپ نے 2022 میں آن لائن اسٹیٹس کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اس فیچر سے صارف کے لیے اپنے آن لائن اسٹیٹس مخصوص افراد یا ہر ایک سے چھپا سکتے ہیں۔

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ جب بھی آپ واٹس ایپ کو اوپن کرتے ہیں تو آپ کے نام کی چیٹ اوپن کرنے والے ہر فرد کو علم ہوسکتا ہے کہ آپ کس وقت آن لائن ہوئے یا آخری بار کب آن لائن ہوئے۔

اسی طرح یہ بھی جاننا ممکن ہے کہ آپ اس وقت آن لائن ہے یا نہیں جو صارفین کی پرائیویسی کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر بہت سے لوگوں کو اس بہترین فیچر کی پرائیویسی کا معلوم ہی نہیں ہوتا یا تو بہت سے افراد اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔

مذکورہ فیچر کو کیسے استعمال کریں ؟ نیچے پڑھیں

سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی کے آپشن کا انتخاب کریں۔

پھر وہاں لاسٹ سین اینڈ آن لائن پر کلک کریں ، جہاں آپ کو درج ذیل آپشن نظر آئیں گے، جن میں سے آپ اپنی پسند کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اس آپشن سے آپ یہ بھی تعین کر سکتے ہیں کہ کن افراد کو آپ کے آن لائن ہونے کا علم ہو۔

یہ خیال رہے کہ اگر آپ لاسٹ سین میں نو باڈی آپشن کا انتخاب کریں گے تو پھر آپ خود بھی اپنے دوستوں کے لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو نہیں دیکھ سکیں گے۔


Discover more from insightfulbilal.com

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here